دبئی 13/ نومبر (ایس او نیوز) دبئی میں مقیم بھٹکلی طلبا پر مشتمل بیفا کے زیراہتمام یہاں کے ایک اسکول میدان میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا خوبصورت انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین پرفارمینس پیش کیا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیفا گرین نے بیفا بلیو کو شکست دیتے ہوئے چمپن شپ جیت لی اور ساحل آن لائِن کے ڈائرکٹر رحمت اللہ راہی کے ہاتھوں خوبصورت ٹرافی حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقامی جماعت کے سکریٹری جیلانی محتشم نے دبئی میں فٹ بال کے اتنےزیادہ کھلاڑی موجود ہونے پرنہایت خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ یہ بے حد خوش آئند بات ہے کہ یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے بھٹکل کے طلبہ ایک ہی بینر تلے فٹ بال کےمیچس کا اہتمام کرتے ہیں۔ جملہ 36 کھلاڑیوں کو چار ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن کے مابین بیفا دبئی چمپن شپ کا فٹ بال ٹورنامنٹ رکھا گیا تھا۔
فائنل میں جیت درج کرنے والی بیفا گرین ٹیم کی کپتانی ذیشان آرمارنے کی۔ حمدان، اظہان خطیب، نعیم، آیاز، نوشاد، شیز، عبداللہ، ضرارنے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ دوسرا مقام حاصل کرنےو الی بیفا بلیومیں دیاب راہی کی کپتانی میں یاسر، دانش، شمعون، فیض، بشار، جاسم، آبان اور جاذب نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام حاصل کرنے والی بیفا ایلو کی قیادت محیب مومن کررہے تھے، اشہاد، امتیاز، اسماعیل، نائیل، اظہان، صفوان، اشہاس، ذہیب اور فیضان ٹیم میں شامل تھے۔ اسی طرح بیفا ریڈ کی قیادت فُضالا خطیب نے کی، ممائیز، فیراز، سمیح، عشام، نوفیل، رھیف اور احمد ٹیم میں موجود تھے۔
ٹورنامنٹ میں اظہان خطیب نے سب سے زیادہ گول کئے، جس کو دیکھتے ہوئے اُنہیں ٹاپ اسکورر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ کوآرگنائز کرنے میں ماشاء اللہ اوررائید راہی پیش پیش نظر آئے۔